31 August 2017 - 08:57
News ID: 429734
فونت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل :
انتونیو گوتیرس نے کہا : مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مشرق وسطی تنازع کا واحد حل دو ریاستی حل ہے جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔

اطلاعات کے مطابق انتونیو گوتیرس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی وزیراعظم رامی حماد اللہ سے ملاقات کی اور کہاکہ اس دیرینہ تنازعے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی اور واضح الفاظ میں کہاکہ فلسطینی علاقوں پر یہودی آبادی کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے اوراسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقے خالی کرنا ہونگے۔

گوتیرس کا کہنا تھاکہ مشرق وسطی تنازعے کا دو ریاستی حل کے علاوہ اور کوئی حل نہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬