31 August 2017 - 09:38
News ID: 429738
فونت
سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف کے حصول اور جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے اپنا نیا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاون

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف کے حصول اور جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے اپنا نیا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کل پاکستان واپس پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون پر حکومت پر دباو ڈالنے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے، عید کے بعد فیصل آباد اور ملتان میں احتجاجی دھرنے اور جلسے کیے جائیں گے حتمی منظوری ڈاکٹر طاہر القادری دیں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کل برطانیہ کے ڈیڑھ ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

عید کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری جلسوں اور دھرنوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے جکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری برمنگھم میں دہشت گردی کیخلاف خصوصی ورکشاپ سے خطاب کرنے برطانیہ گئے تھے۔

ورکشاپ میں 400 سے زائد برطانوی نوجوانوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے روانہ ہو گئے۔

آج وہ دوحا میں قیام کریں گے اور جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔ پی اے ٹی کے کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬