31 August 2017 - 14:57
News ID: 429739
فونت
شام کے صدر نے تہران اور دمشق کے درمیان مزید ہماہنگی پیدا کرنے اور ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
بشار اسد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں ایرانی قوم، حکومت اور رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کی قدردانی کی اور کہا کہ اس مرحلے میں ایران اور شام کے درمیان ہماہنگی اور ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

جابری انصاری نے شام کے حوالے سے مختلف علاقائی و عالمی فریقوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتکاری کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے شام و ایران کے درمیان مسلسل صلاح و مشورے کو ضروری قرار دیا۔

بشاراسد اور جابری انصاری نے میدان جنگ کے تازہ ترین حالات اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے بحران شام کے حل خاص طور سے آستانہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

جابری انصاری کہ جو شامی حکام سے ملاقات کے لئے دمشق کے دورے پر ہیں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم سے بھی ملاقات و گفتگو کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬