01 September 2017 - 19:46
News ID: 429751
فونت
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی :
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے سعودی جارحیت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے والے فوجی جوانوں اور عوامی رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
 سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عیدالضحی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آج ہمیں دشمن کی ریشہ دوانیوں اور ملک کو درپیش مشکلات کے مقابلے میں تعاون اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے بڑی بڑی رکاوٹوں کو عبور کرلیا ہے اور حتمی کامیابی کے حصول تک استقامت کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے یمنی عوام پر زور دیا کہ وہ پوری طرح ہوشیار رہیں اور ذیلی مسائل میں الجھنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہی ہماری سچائی اور حب الوطنی کا اصلی معیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنگ اور جارحیت کے باوجود یمن کے عوام نے دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر علاقوں میں نماز عید الضحی کے چھوٹے بڑے اجتماعات میں شرکت کی ہے۔

صنعا میں ہونے والی نمازعیدالاضحی کے اجتماع میں ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح صماد سمیت ا‏علی سول اور فوجی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔/۹۸۹ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬