22 September 2017 - 08:08
News ID: 430050
فونت
نئی دہلی میں لوگوں نے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کرکے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت اور میانمار کی حکومت اور فوج کے جرائم کی مذمت میں کئے گئے مظاہرے کے شرکا نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کی بھی مذمت کی۔

مظاہرے میں شریک  لوگوں نے اسلامی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرانے کے لئے عملی اقدام کریں۔

جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا محمود مدنی نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے ہندوستان سے روہنگیا پناہ گزینوں کو نکالنے پر مبنی حکومت ہندوستان کے فیصلے کو حیران کن بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ہندوستانی حکومت کا یہ فیصلہ حیرت انگیز ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬