24 September 2017 - 22:42
News ID: 430085
فونت
درابن کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردی کو مہار کرنے میں ناکام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

ڈی پی او ڈی آئی خان کے مطابق ہلاک والے دہشت گردوں کی شناخت وحید، مجید اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس میں سے دہشتگرداقبال کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

دہشت گرد شیعہ مسلمانوں، فوج اورپولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں محرم کے مہینے میں تکفیری دہشتگرد عزاداری کی مجالس اور جلوسوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور اب محرم کے شروع ہوتے ہی ایک بار پھرتکفیری دہشتگردوں کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬