15 October 2017 - 10:08
News ID: 430089
فونت
امریکا کے سابق وزیر خارجہ :
امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے کہا : ٹرمپ عالمی سطح پربحران پیدا کرنے کے درپے ہیں ۔
ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کو ایک خطرناک قدم قرار دیا ہے۔

کیری کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی قومی سلامتی کے مفادات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور ایسی ہی صورت حال کا سامنا اتحادیوں کو بھی ہو سکتا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے اراکین کانگریس سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران نیوکلیائی معاہدہ کو ختم کرنے کی بات پر مصر رہنے کے درمیان دنیا کی دیگراہم طاقتوں نے کہا ہے کہ ایران نیوکلیائی معاہدہ پر ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی اس معاہدہ کے برقرار رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان کے مشترکہ قومی مفادات کے عین مطابق ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬