30 September 2017 - 18:32
News ID: 430157
فونت
امریکی اتحاد نے عراق و شام میں مزید عام شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔
عراق و شام

رسا نیوز ایجنسی کی فرانس پریس سے رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی زیرکمان داعش کے خلاف قائم ہونے والی نام نہاد اتحادی فوج نے جمعے کے روز ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ عراق و شام میں اتحادی فوج کے ہاتھوں پچاس مزید عام شہری مارے گئے ہیں۔اس بیان کے مطابق امریکی اتحاد کے ہاتھوں اب تک عراق و شام میں سات سو پینتیس عام شہری مارے جا چکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ نگراں گروپ نے اعلان کیا ہے کہ عراق و شام میں دو ہزار چودہ سے اب تک امریکی اتحاد کے حملوں میں تقریبا تین ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں۔امریکہ میں بارک اوباما کے دور حکومت میں عراق و شام میں داعش گروہ کے خلاف یہ نام نہاد اتحاد ایسی حالت میں قائم کیا گیا تھا کہ مصدقہ دستاویزات کی بنیاد پر امریکہ اور بعض مغربی ممالک اور اسی طرح بعض عرب ممالک ہی داعش سمیت مختلف دہشت گردوں کے قیام میں ملوث رہے ہیں جو ان گروہوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے علاوہ ان کی مالی مدد بھی کرتے رہے ہیں ۔/

۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬