03 October 2017 - 18:07
News ID: 430202
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل :
سید ناصرشیرازی نے کہا : حکمران ٹولا ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی نے قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری اور کاغذات نامزدگی میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے شق میں تبدیلی کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان  میں انہوں نے کہا ہے کہ عقیدہ  ختم نبوت جز ایمان ہے، شق میں تبدیلی  کوئی بھی غیرت مند مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولا ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے نااہل قائد کو دوبارہ پارٹی صدارت کے منصب تک پہنچانے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں ، مسلم لیگ ن نے ترمیم کرکے ہمیشہ کیلئے چوروں، لٹیروں، ڈاکوئوں، قاتلوں کیلئے سیاسی میدان صاف کردیاہے، حالیہ آئینی ترمیم قرآن وسنت کی تعلیمات کے بھی برخلاف ہےجس پر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو صدائے احتجاج بلند کرنا چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬