06 October 2017 - 23:24
News ID: 430265
فونت
سرگئی لاوروف :
روسی وزیر خارجہ نے کہا : علاقائی پیچیدہ مسائل کو دیکھتے ہوئے ایران، روس اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کی توسیع ناگزیر ہے۔
سرگئی لاوروف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے الشرق الاوسط اخبار کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو، تہران اور انقرہ کے درمیان علاقائی تعاون سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ شام اور عراق میں قیام استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کو اہم کردار حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے مشترکہ تعاون مشرق وسطی کے ممالک اور علاقائی استحکام کے لئے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے سفارتکار معمول کے مطابق ملتے رہتے ہیں اور تمام معاملات پر مشترکہ مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی پیچیدہ مسائل کو دیکھتے ہوئے ایران، روس اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کی توسیع ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شامی بحران کے حل اور دہشتگردوں پر قابو پانے کے لئے عراق کو مدد فراہم کرنے کے حوالے سے ایران اور ترکی کے ساتھ تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

سرگئی لاوروف نے شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ عمل میں شریک ایران اور ترکی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک آستانہ عمل کے ضامن ہیں جن کا مقصد شام میں امن زون قیام اور تمام شامی فریقین کے درمیان قومی مذاکرات کو یقینی بنانا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬