07 October 2017 - 13:40
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430271
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران یورپ کی جانب سے اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے جمعہ کے روز امریکی نشریے نیوز ویک کے ساتھ گفتگو میں ایران کے دفاعی میزائلی نظام کے تحفظ پر تاکید کی۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے  بیلسٹیک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور ایران کی جانب سے میزائلی تجربہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے اس لئے کہ یہ دفاعی امور کیلئے ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاملے سے نکلنے کی صورت میں ایران بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران کیوں شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کرتا ہے، کہا کہ  صرف شامی عوام کی جانب سے ہی ملک میں جاری بحرانوں کا حل نکالا جاسکتا ہے اور شام کا سیاسی مستقبل ان کے عوام کے ہاتھ میں ہے.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ صہیونی حکمران ایران کی جانب سے نام نہاد درپیش خطرات کو بہانہ بنا کر خطے میں اپنی خطرناک جوہری سرگرمیوں میں قابل قدر اضافہ کررہے ہیں./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬