08 October 2017 - 18:10
News ID: 430287
فونت
حامد کرزئی :
سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا کے دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے ہیں اور وہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔
حامد کرزئی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کے دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے ہیں جس کے زریعے وہ افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، امریکا داعش کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کو امریکی مدد حاصل ہےاور امریکی اڈوں سےداعش کو ہیلی کاپٹر بھی دیئے جارہے ہیں جو ملٹری رنگ کے نہیں ہوتے اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کومدد فراہم کی جا رہی ہے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلیجنس کی موجودگی میں ہوا جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے، انتہاپسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان پر القاعدہ اور طالبان کو ختم کرنے کے بہانے یلغار کیا تھا لیکن نہ فقط وہ القاعدہ اور طالبان کو ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ اس کے ہوتے ہوئے اب دہشتگرد گروہ داعش نے بھی افغانستان میں سر اٹھایا ہے جس سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ قریبی اور گہرے روابط ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬