10 October 2017 - 21:48
News ID: 430318
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : شریف خاندان تاخیری حربوں سے عدالتی عمل کو تعطل کا شکار کر رہا ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اے ٹی آئی پنجاب کے ناظم محمد اکرم رضوی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کی نہیں اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں، نیب حراست میں کیپٹن صفدر کی گاڑی روکنے والے لیگی کارکنوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ ہونے کے باوجود اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونا شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم غلطی نہیں سازش تھی، نئے چیئرمین نیب کیلئے بلاامتیاز احتساب کا عمل آگے بڑھانا بڑا چیلنج ہے، کرپشن کنگ اپنے مفادات کیلئے قومی مفادات کو داؤ پر لگا رہا ہے، کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ شریف خاندان تاخیری حربوں سے عدالتی عمل کو تعطل کا شکار کر رہا ہے، حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے سر کی قیمت والے 41 دہشتگردوں کی عدم گرفتاری حکومت کی ناکامی ہے، عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے مریم نواز کو پروٹوکول دینے کا کوئی جواز نہیں، ٹیکسوں کی بھرمار نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، شریف خاندان اپنی جماعت میں ہونے والی بغاوت روک سکتا ہے تو روک لے، افغانستان میں داعش کی امریکی سرپرستی امریکہ کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ حکومت طلباء یونینز کے انتخابات کا اعلان کرے، طلباء کو جمہوری حقوق نہ ملنا افسوسناک ہے، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬