رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی نے کہا ہے کہ کراچی میں علمائے کرام کی جانب سے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک ملک دشمنوں کو لے ڈوبے گی، وہ دن گزر گئے جب نوجوانوں کے لاپتہ ہونے پر خاموشی اختیار کی گئی، اب پوری قوم بیدار ہے اور ان جوانوں کی بازیابی تک جدوجہد جاری رہے گی، جن علماء اور رہنمائوں نے کراچی میں ''جیل بھروتحریک''کا آغاز کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مہر سخاوت علی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی ''جیل بھرو تحریک'' کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا، اگر ضرورت پڑی تو یہاں سے بھی گرفتاریاں دی جائیں گی.
اُنہوں نے کہا کہ حکومت ختم نبوت بل میں ترمیم کر کے اپنی موت کو دعوت دے رہی ہے، کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی.
اُنہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ زعماء میدان میں نکلیں گے اور ''جیل بھرو تحریک''کی مکمل حمایت کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰