14 October 2017 - 11:56
News ID: 430371
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی جس پالیسی کو پیش نظر رکھا ہے وہ امریکہ کو عالمی برادری سے جدا کرنے پر مبنی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج صبح ایران کے نیوز چینل سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران اور جوہری معاہدے کے بارے میں حالیہ بیان اور من گھڑت اور بے بنیاد دعووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ نے اس پالیسی کو ترک نہ کیا اور اسے جاری رکھا تو مستقبل میں اسے اس کے نتائج اور اس جیسے فیصلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی صدر کے بیان پر یورپی یونین کے رد عمل سے واضح ہو گیا کہ عالمی برادری ٹرمپ کی پالیسیوں کی حامی نہیں ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ دو ممالک کے مابین نہیں اور کوئی بھی ملک اسے اکیلے ختم نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ کل رات امریکی صدر نے ایران کے خلاف پالیسی بیان میں ایران پر ایک بار پھر من گھڑت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ امریکی تاریخ کا بد ترین معاہدہ تھا جسے اب ختم ہونا چاہئیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬