18 October 2017 - 13:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430425
فونت
شام کے شمالی شہر رقہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے جانے کے بعد چارسو سے زائد داعشی دہشت گردوں نے کرد ملیشیا کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ۔
شامی فوج

رسا ںیوز ایجنسی کی الحدث ٹیلی ویژن چینل سے رپورٹ کے مطابق ، داعش کا گڑھ سمجھا جانے والا شام کا شہر رقہ شام کی کرد ملیشیا کے کنٹرول میں آگیا ہے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شام کی کرد ملیشیا نے شہر کے سبھی علاقوں کو بارودی سرنگوں اور نصب کئےگئے بموں سے پاک کرنے کا کام شروع کردیا ہے-

اس سے پہلے پیر کو اعلان کیا گیا تھا کہ رقہ شہر کا نوے فیصد علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے اور شہر میں باقی رہ جانے والے دہشت گردوں نے اسپتالوں اور اسٹیڈیم میں پناہ لے رکھی ہے-

شام کی کرد ملیشیا نے جس میں کرد اور عرب دونوں ہی شامل ہیں جون سے رقہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا آپریشن شروع کیا تھا -

رقہ شام کا وہ پہلا بڑا شہر تھا جس پر داعش نے دوہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا اور داعش نے اسے اپنا گڑھ بنالیا تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬