24 October 2017 - 21:42
News ID: 430512
فونت
جمعیت علمائے پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں علامہ قاری محمد زوار بہادر سے ملاقات کی۔
ملی یکجہتی کونسل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں علامہ قاری محمد زوار بہادر سے ملاقات کی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اعوان، علامہ طاہر تبسم، محمد ایوب مغل، صاحبزادہ محمد صفدر شاہ، مفتی تصدق حسین، ملک محبوب الرسول قادری، مفتی محمد نعیم رحمت اللہ نوری، ملک بشیر احمد نظامی، محمد ارشد مہر اور دیگر قائدین موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں اہلسنت کے وسیع تر اتحاد کے لیے اور ملکی سیاست پر گفتگو کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے آئندہ مشاورت جاری رکھنے اور موجودہ حالات میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے آئندہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے ایک چار رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، کمیٹی میں صاحبزادہ محمد صفدر شاہ، حافظ نصیر احمد نورانی، محمد ایوب خان ایڈووکیٹ اور مفتی تصدق حسین شامل ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬