26 October 2017 - 20:33
News ID: 430537
فونت
سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری رہیں گے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد نے دعوی کیا کہ یمن پر حملے اس لئے جاری رہیں گے تاکہ یمن میں بھی ایک اور حزب اللہ تشکیل نہ پا سکے۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے علاقے میں انصاراللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیال میں دعوی کیا کہ یمن، لبنان سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

سعودی ولیعہد نے کہا کہ حزب اللہ لبنان اس وقت ایران کی حمایت یافتہ لبنان اور شام میں ایک طاقتور فورس ہے۔

سعودی ولیعہد کا کہنا تھا کہ یمن کی جغرافیائی پوزیشن بہت ہی اہم اور آبنائے باب المندب اس کی مکمل دسترس میں ہے اور اگر اس علاقے میں کوئی بھی واقعہ پیش آجاتا ہے تو دنیا کی دس فیصد تجارت رک جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور حملوں میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬