29 October 2017 - 23:30
News ID: 431581
فونت
حجت الاسلام ناظر تقوی :
شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے کہا : سیکیورٹی فورسز ہزاروں زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے صرف جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے ۔
حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صوبہ بلوچستان مختلف حوالوں سے پاکستان کا حساس ترین صوبہ بنا ہوا ہے، جس میں متعدد بار دہشتگردی کے واقعات وقوع پزیر ہوئے ہیں، جس میں سینکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور یہ تاحال جاری و ساری ہے۔

انہوں نے بیان کیا : حکومتِ بلوچستان اور سیکیورٹی ادارے بلوچستان میں دہشتگردی کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہے، بلکہ اب تو نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ خود سیکیورٹی فورسز کے ادارے دہشتگردی کے نشانے پر ہے، ایسی احساس صوتحال میں ہزاروں زائرین امام حسینؑ سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور کوئٹہ و تفتان سرحد پر کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں حجت الاسلام ناظر تقوی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز ہزاروں زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے بجائے صرف جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے، ہم حکومت بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے قافلوں کو اور زائرین کو جو سرحد پر موجود ہیں، انہیں فول پروف سیکیورٹی دی جائے اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر زائرین کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، تو اس کی ساری ذمہ داری حکومت بلوچستان اور وفاقی وزیر داخلہ پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے بروز جمعہ بتاریخ 3 نومبر کو سندھ بھر میں زائرین امام حسینؑ کو حکومت بلوچستان کی جانب سے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬