02 November 2017 - 19:14
News ID: 431634
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کو واپڈا ٹاون لاہور سے اغوا کرلیا گیا ہے ۔
 سید ناصرعباس شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کو واپڈا ٹاون لاہور سے اغوا کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنماسید ناصرعباس شیرازی کو کل شب 9:20پر واپڈا ٹاون مارکیٹ سے سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں نے اغواء کر لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناصر شیرازی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یو بی ایل بینک کے سامنے اپنی کار میں پہنچے تو ایک کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی نے ان کی کار کا راستہ روکا جس میں چند با وردی اور سادہ لباس پولیس اہلکار سوار تھے ۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک سادہ لباس مسلح اہلکار نے ناصر شیرازی کی کار کے دروازے پر لاتوں کی بارش کردی بعد ازاں انہیں اپنے ساتھ لیکرنا معلوم مقام کی جانب  فرار ہو گئے، جبکہ ان کے اہل خانہ خدا کے فضل وکرم سے اس واقعے میں محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کے خلاف ایک عدالتی کیس میں مدعی بھی ہیں، جس میں ناصرشیرازی نے موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون کے عدالتی فیصلے پر فرقہ وارانہ تعصب کو بھڑکانے کی کوشش اور عدلیہ اور جج صاحبان کی مسلکی تقسیم کی سازش کی  جس کی بناء پر رانا ثناء اللہ کی نا اہلی اور صوبائی اسمبلی اور وزارت سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرعباس شیرازی کی اغواء کے پیچھے پنجاب حکومت بالخصوص رانا ثناء اللہ کی انتقامی کاروائی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬