02 November 2017 - 19:20
News ID: 431635
فونت
بحرین نے ملک میں داخل ہونے والے قطری شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دے دیا ہے۔
بحرین و قطر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مھر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین نے ملک میں داخل ہونے والے قطری شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین نے قطر کے شہریوں پر  ویزا کی شرط لاگو کردی ہے جو 10 نومبر سے نافذالعمل ہوگی۔

بحرین کے حکام کا کہنا ہے کہ قطری شہریوں کے لیے ویزا لازمی قرار دیئے جانے کا مقصد ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے کیوں کہ حالیہ تنازع کے بعد شہریوں کی حفاظت کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہوگئے تھے۔

اس سے قبل خلیج تعاون کونسل میں شامل 6 ممالک کے شہریوں پر آمدورفت کے لیے ویزا ہونا ضروری نہیں تھا، وہ صرف شناختی کارڈ کی بنیاد پر ہی ان 6 ممالک میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم اب بحرین نے قطری شہریوں کے لیے یہ استثنیٰ ختم کردیا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی ممالک بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے 5 جون کو قطر پر دہشت گردوں کی حمایت اور  معاونت کا الزام عائد کرکے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬