07 November 2017 - 15:52
News ID: 431699
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل:
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر سے جبری طور پر گمشدہ عزاداروں بالخصوص ایم ڈبلیوایم کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواءکے خلاف احتجاج بلند کریں۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک پیغام میں ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر سے جبری طور پر گمشدہ عزاداروں بالخصوص ایم ڈبلیوایم کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے پنجاب حکومت کے ہاتھوں اغواءکے خلاف مجالس عزاء اور مرکزی جلوس ہائے عزا میں بھرپور اور موثرصدائے احتجاج بلند کریں۔

انہوں نے اربعین حسینیؑ کے موقع پر نجف ، کربلا، سامرہ ، کاظمین، قم ومشہد میں موجود زائرین سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ مقامات مقدسہ پر پاکستان کے طول وعرض سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ تمام عزاداروں خصوصاً مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف شیعہ سنی اتحاد کے داعی اور مادر وطن کے باوفا بیٹے سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کی صحت وسلامتی اور فوری بازیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬