07 November 2017 - 21:25
News ID: 431703
فونت
کراچی میں ضلع ملیر پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے ۳ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔
 داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں ضلع ملیر پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، کتابیں، سی ڈیز اور لٹریچر برآمد کر لیا، جن کے ذریعے عوام کو گمراہ کر کے دہشت گردی کے لئے تیار کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب پولیس و رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارررائیاں کرتے ہوئے 96 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات و مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

احسن آباد کے ایک مکان پر چھاپہ کے دوران 3 دہشت گردوں محمد عمر ولد ظریف خان، خالد منہاس ولد مظفر علی اور شکیل احمد ولد طفیل کو گرفتار کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬