رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اربعین حسینی کی مناسبت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کربلائے معلی کی طرف تمام لوگوں کا بڑھتا ہوا رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فرزند رسولۖ حضرت امام حسین(ع) کے لئے جو واقعہ پیش آیا وہ ایک ایسا انسانی مسئلہ و موضوع ہے جو صرف دین و مذہب تک محدود نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ قیام امام حسین (ع) انسان کو اسارت و بندگی سے رہائی دلانے کے لئے ایک انقلاب تھا اور تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ صرف گفتار میں نہیں بلکہ کردار میں بھی حسینی بنیں۔
حیدر العبادی نے عراق کے مختلف علاقوں منجملہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی فورس کی کامیابی اور تمام علاقوں میں عراق کا قومی پرچم لہرائے جانے پر تمام عراقیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکمل آزادی بہت قریب ہے اور تمام عراقیوں کو چاہئے متحد رہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/