14 November 2017 - 22:31
News ID: 431811
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا : حکمرانوں نے ملک کو یتیم کے مال کی طرح لوٹا ہے ۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ علمیہ اچھرہ لاہور میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گراؤ تحریک چلانے کیلئے ہم خیال جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، سیاست میں بھل صفائی مارشل لا کے بغیر بھی ممکن ہے، نااہل حکومت کی وجہ سے ملک وینٹی لیٹر پر چل رہا ہے، ناصر شیرازی کی عدم بازیابی تشویشناک ہے، اہلسنت جماعتیں ایک نشان، ایک منشور اور ایک نام کیساتھ الیکشن لڑیں گی۔

انہوں نے کہا : اہل سنت کو کسی سیاسی وڈیرے کی جھولی میں نہیں گرنے دیں گے۔ ایم ایم اے کی بحالی نواز شریف کو آکسیجن فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، حکمرانوں نے ملک کو یتیم کے مال کی طرح لوٹا ہے، بلیک واٹر کے عسکری مراکز میں داعشی جنگجوؤں کو تربیت دی جا رہی ہے، داعش بلیک واٹر کا مذہبی ونگ ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کا 30 سالہ جن جپھا ختم ہونیوالا ہے، شریف برادران سیاستدان نہیں بلکہ خزانوں کی تلاش میں نکلے ہوئے معاشی دہشتگرد ہیں، (ن) لیگ مزاحمتی سیاست نہیں کرسکتی، کیونکہ نون لیگ میں سب چوری کھانے والے مجنوں ہیں، حدیبیہ پیپرز اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمات شہباز شریف کو سیاست سے آؤٹ کر دیں گے، حکومت تحریک لبیک کے مطالبات تسلیم نہ کرکے ہٹ دھرمی کا ثبوت دے رہی ہے، تحریک لبیک کے راہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات قابل مذمت ہیں۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ملک میں حکومت مخالف تحریک کا ماحول بن چکا ہے، حکومت گرانے کیلئے ہم خیال جماعتوں کیساتھ مل کر ایک اور دھرنا دے سکتے ہیں، نااہل حکومت نے غریب عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، پاکستان کو گفتار نہیں کردار کے غازی حکمرانوں کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬