16 November 2017 - 22:08
News ID: 431837
فونت
امریکی عہدیدار :
امریکی سینیٹ کے ایک سینیئر مشیر نے کہا ہے کہ شام میں امریکا کے فوجی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔
شام پر امریکی بمباری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کے ایک موجودہ مشیر اور سابق کہنہ مشق سفارتکار جیم جیٹراس نے کہا ہے کہ امریکیوں نے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں فوجی کاروائیاں انجام دی ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس امریکی عہدیدار نے کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ امریکیوں کا صرف ایک بہانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کا دعوی شام میں امریکی فوجی اڈوں کے قیام کا جواز نہیں بن سکتا۔

امریکی سینیٹ کے مشیر نے کہا کہ سلامتی کونسل نے شام میں داعش یا کسی بھی دوسرے دہشت گرد گروہ کے خلاف فوجی کارروائی کے لئے امریکا کو اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ہوائی حملوں میں جو شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے سے کئے جا رہے ہیں شامی شہری ہی مارے جاتے ہیں۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں کے اس قسم کے حملوں پر انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں نے بارہا احتجاج کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬