17 November 2017 - 19:25
News ID: 431847
فونت
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روہنگیا مسلمانوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام فوجی اقدامات روک دے جو راخین صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر منتج ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کا میانمار کی حکومت سے یہ مطالبہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس قرارداد کو بحال کیا جائے جو انسانی حقوق کے مسئلے میں حکومت میانمار کی پیشرفت کی بنا پر روک دی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی میانمار کے امور میں خصوصی ایلچی مقرر کیے جانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت میانمار کے فوجی اقدامات کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان جاں بحق و زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬