19 November 2017 - 10:51
News ID: 431875
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں تازہ واقعہ میں ۶ کشمیری اورایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن  کے دوران جھڑپ میں6 کشمیری اور ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور دو فوجی زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق واقعہ کے خلاف کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ہندوستانی فوج نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ ضلع بانڈی پورہ کے چندر گیر حاجن میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے مذکورہ علاقہ میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیااورجب سیکورٹی فورسز مذکورہ علاقہ میں ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود جعسکریت پسندوں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬