رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بلوچستان میں ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت کی گئی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کوششیں لائق تحسین ہیں، لیکن پنجاب حکومت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات سی پیک منصوبے کو فلاپ کرنے کی سازش ہے جس پر پاک فوج کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسن علیہ السلام کو بھی دہشتگردی سے ہی شہید کیا گیا اور پھر ان کے جنازے پر بھی دہشتگردوں نے تیر برسائے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کا سلسلہ بھی 14 سو سال پہلے کی دہشتگردی سے ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے حکومت اور فوج کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ رہنماؤں نے پاک فوج زندہ باد، دہشتگردی مردہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔
مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کے اختتام پر اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/