19 November 2017 - 18:56
News ID: 431878
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری :
شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر نے کہا : حکومت اور پولیس مذہبی تعصب اور فرقہ واریت پھیلانے میں فریق بن رہی ہے۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے صوبے بھر میں عزاداروں اور بانیان مجالس کی مبینہ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے محرم الحرام اور صفر المظفر میںغیر آئینی طور پر درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس مذہبی تعصب اور فرقہ واریت پھیلانے میں فریق بن رہی ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں حجت الاسلام سبطین سبزواری نے کہا کہ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ عوامی احتجاج کی کال دیں گے۔ عزاداری ہمارا بنیادی شہری اور آئینی حق ہے۔جس سے ہمیں کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی پولیس کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کی روش رکاوٹ بن سکتی ہے۔

انہوں نے بیان کیا : وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر قانون اور آئی جی پولیس ہوش کے ناخن لیں۔نارروا سلوک اور گرفتاریاں پر عوام میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ہمارے مطالبات تسلیم کیا جائے۔پاکستان سرزمین بے آئین ہے اور نہ ہی کوئی عرب بادشاہت کہ حکمران اپنی مرضی کے قوانین نافذ کرکے عزاداری کو محدود کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عزاداری کے انعقاد کے لئے قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق اجازت کی ضرورت نہیں۔ ہمار ا آئینی حق ہے۔ جس سے کسی صورت دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہم مشکلات برداشت کرسکتے ہیں۔ عزاداری پر قدغن قبول نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬