23 November 2017 - 20:50
News ID: 431933
فونت
کیپٹن محمد شفیع :
قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا : ملت تشیع کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہے ہم نے قیام پاکستان سے لیکرآج تک استحکام پاکستان کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ۔
سید ناصرعباس شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی جناب کیپٹن (ر) محمد شفیع نے اسمبلی اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ  کی جبری گمشدگی پر حکومت خاص کر پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کامطالبہ کردیا۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ملت تشیع کے بیگناہ افراد کی جبری گمشدگی کو آئین اور قانون سے متصادم قرار دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کوئی گناہگار ثابت ہوا ہے تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور تمام قانونی تقاضوں کو پوراکرکے سزادی جائے۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ ملت تشیع کا دہشت گردی سے کوئی  تعلق نہ تھا اور نہ ہے ہم نے قیام پاکستان سے لیکرآج تک  استحکام پاکستان کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں،حکومت کو چاہئے کہ ملت تشیع کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک بند کرے اور ہمیں سخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬