26 November 2017 - 13:05
News ID: 431975
فونت
حزب اللہ کی خارجہ تعلقات کے سربراہ :
حزب اللہ لبنان کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا : ہم ملک کے اندر اپنے شرکاء سے مذاکرات کے لئے امادہ ہیں ہم حقیقی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان ،ملک کے اندرونی معاملے پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

حزب اللہ کی خارجہ تعلقات کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ غیر ملکی دباؤ کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ہم ملک کے اندر اپنے شرکاء سے مذاکرات کے لئے امادہ ہیں ہم حقیقی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم کا سعودی عرب میں استعفی جبری تھا جسے لبنان میں کشیدگی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا لیکن لبنان کی سیاسی قیادت نے غیر ملکی سازش کو ناکام بنا دیا اور ہم اس سلسلے میں لبنان کے صدر میشل عون کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬