26 November 2017 - 17:27
News ID: 431978
فونت
عبدالمالک بدرالدین الحوثی :
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمنی عوام سے تکفیری داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کا انتقام لے رہا ہے۔
 سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے شام اور عراق میں تکفیری داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی خطے کی تمام قوموں کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کی شکست کے نتیجے میں خطے کی قوموں کو اس بلا سے نجات مل گئی ہے کہ جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں خاص طور سے سعودی عرب نے خطے پر مسلط کیا تھا۔

 انہون نے کہا کہ سعودی حکومت، داعش کی شکست کو اپنی اور امریکہ کی شکست سمجھتی ہے اور اس کا انتقام یمنی عوام سے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

 انہوں نے یمنی عوام پر زور دیا کہ وہ پوری طرح ہوشیا رہیں کیونکہ داعش کی شکست کے بعد سعودی عرب، یمن کے خلاف حملوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬