27 November 2017 - 07:41
News ID: 431985
فونت
مصر میں مسجد پر نماز جمعہ کے دوران حملے میں زخمی ہونے والے مزید افراد دم توڑ گئے جس کے بعد شہید افراد کی تعداد بڑھ کر ۳۰۵ تک پہنچ گئی جن میں ۲۵ بچے بھی شامل ہیں جب کہ ۱۲۸ افراد زخمی ہیں۔
دھشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب میڈیا کے مطابق مصری حکومت نے العریش کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے وقت نمازیوں کے قتلِ عام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تیز رفتار کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز العریش کے علاقے میں الروضہ مسجد پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی میں ’’الحد‘‘ کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

کرنل تامر الرفاعی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ابھی جاری ہیں جبکہ یہ آپریشن دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے دوران مصری صوبے سینا کے علاقے العریش میں دہشت گردوں نے مسجد میں داخل ہوکر خطبہ جمعہ کے دوران نمازیوں پر بم پھینکے اور فائرنگ کی جس سے 305 نمازی شہید جبکہ 128 زخمی ہوگئے۔

دہشت گرد 4 گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی اور اسے انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬