01 December 2017 - 22:47
News ID: 432056
فونت
غلام رسول حامی:
جموں و کشمیر کاروانِ اسلامی کے امیر غلام رسول حامی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام زندگی اسوۂ مصطفوی (ص) پر گذارنے اور تن من دھن حضور اکرم (ص) کے قدوم مبارک میں نچھاور کرنے کا عہد لیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ جہالت، ظلم اور لادینی کا خاتمہ نور مصطفوی (ص) کے ذریعے سے متحد ہوکر کیا جائے۔
غلام رسول حامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت باسعادت حضرت رسول اکرم (ص) کی مناسبت سے آج اس وقت دل فریب اور نور و نگہت معمور مناظر دیکھنے کو ملے، جب میلاد النبی (ص) کی سب سے بڑی ریلی مرکزی دفتر کاروانِ اسلامی شہید گنج سے نکل کر بیس کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد فلک شگاف نعروں اور رقعت آمیز دعاؤں سے موئے مقدس (ص) و دیگر تبرکات کی زیارت کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ ایک اندازے کے مطابق اس ریلی میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ جموں و کشمیر کاروانِ اسلامی کے امیر غلام رسول حامی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے تمام زندگی اسوۂ مصطفوی (ص) پر گذارنے اور تن من دھن حضور اکرم (ص) کے قدوم مبارک میں نچھاور کرنے کا عہد لیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ جہالت، ظلم اور لادینی کا خاتمہ نور مصطفوی (ص) کے ذریعے سے متحد ہوکر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار سر زمین عرب سے لیکر سر زمین کشمیر تک دنیا کی اسی فیصد سے زائد مسلمان عید میلاد النبی (ص) منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے روز بروز ہمارے معاشرے میں نئے جرائم، بے راہ روی، منشیات اور شراب نوشی عروج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحدہ طور پر اس ناسور کو مٹانے کی جدوجہد میں یکسوئی کے ساتھ کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی سیرت پاک سے بڑھ کر عالم انسانیت کے رہنمائی اور ہدایت کے لئے کوئی اور ذریعہ دنیا میں موجود نہیں ہے، اس لئے حضور اکرم (ص) کی محبت میں اس وقت مسلمانوں کو پورے انسانیت کو مصطفویٰ (ص) رنگ چڑھا کر صحیح تعلیمات مصطفوی سے جہت دینے کی اشد ترین ضرورت ہے تاکہ ایک لازوال اور انسانی معاشرے کی تعمیر سلف صالحین کے نقش قدم پر ممکن ہو۔

انہوں نے ریاست جموں و کشمیر کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی فریب کاری سے بالاتر ہو کر کشمیر کے مسئلے کا بنیادی اور مستقل حل نکالا جائے تاکہ کشمیر میں جاری کشت و خون کی لہر کا سدباب ہوکر طلوعِ امن ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں محبوس سیاسی اور بے گناہوں، قیدیوں کو بلا مشروط رہا کیا جائے۔ اس مرکزی جلوس کے علاوہ جموں و کشمیر کاروانِ اسلامی کے زیر اہتمام گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، سوپور اور سینکڑوں مقامات پر چھوٹے بڑے جلوس میلاد بر آمد ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬