05 December 2017 - 11:50
News ID: 432107
فونت
شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے ۶ افراد ہلاک جب کہ ۸ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
وزیرستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے 6 افراد  ہلاک جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم  کی جارہی ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، بم دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬