05 December 2017 - 14:01
News ID: 432109
فونت
نیٹو نے ایران اور گروپ پانچ جمع کے مابین طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
نیٹو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریرٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین ہونے والے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی ایٹمی معاہدے کو عالمی برادری کا معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاہدہ صرف ایک ملک سے وابستہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک مفید معاہدہ ہے اور اس کا تعلق عالمی برادری سے ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین  ہونے والے معاہدے پرجنوری دو ہزار سولہ سے عمل درآمد شروع ہوا ہے لیکن امریکی حکومت اس معاہدے کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے اس پر عمل در آمد کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬