08 December 2017 - 19:41
News ID: 432151
فونت
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی :
فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل اسمبلی کی مذکورہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم اور سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کے اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق جنرل اسمبلی کی خصوصی کے کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے ایک قابض قوت کے طور پر اسرائیل کو مشرقی بیت المقدس کو ضم کرنے سمیت غیر قانونی اقدامات کو آگے بڑھانے کی شہہ ملے گی۔

فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق جنرل اسمبلی کی خصوصی کے کمیٹی کے بیان کے مطابق امریکہ کے اس اقدام سے نہ صرف مشرق وسطی بلکے پوری دنیا کے لیے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬