08 December 2017 - 19:48
News ID: 432152
فونت
لندن کے میئر :
صادق خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے، انکی پالیسیوں سے دنیا بھر میں زہر پھیل رہا ہے۔
صادق خان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ عالمی سیاست نہیں سمجھتے، انکی پالیسیوں سے دنیا بھر میں زہر پھیل رہا ہے۔

صادق خان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت خطرناک اعلان کیا اگر امریکہ کہتا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے تو یہ بہت خطرناک بات ہے، دنیا کو متحد ہو کر ٹرمپ کو پیغام دینا چاہئے کہ وہ غلطی پر ہیں۔

صادق خان نے کہا کہ سنا ہے فروری 2018ء میں ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کا دورہ کریں گے لیکن یہ سرکاری دورہ نہیں ہوگا، اسلام اور مسلمانوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اچھے نہیں ہوتے ہیں، ٹرمپ نے کہا تھا وہ پوری دنیا سے مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ بند کریں گے، امریکہ میں بہت سے قابل فخر مسلمان امریکی بستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند نہیں کرتے، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ آئے تو ان کے خلاف بڑے مظاہرے ہوں گے، میرا مشورہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات تبدیل کریں، امریکا اور برطانیہ کے خصوصی تعلقات ہیں لیکن اگر امریکہ کوئی خراب چیز کرتا ہے تو انہیں بتاتے ہیں آپ غلط کررہے ہیں۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی پوری دنیا کے لئے مسئلہ ہے، برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کی بہت بڑی اکثریت پرامن ہیں، جو لوگ اسلام نہیں سمجھتے اور کنفیوژ ہوتے ہیں انہیں کچھ لوگ گمراہ کرتے ہیں، اپنے نوجوانوں کو صحیح اسلام سکھانا ضروری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬