ولادیمیر پوتین بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں ؛
شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں کہا ہے کہ اگر شام میں دہشت گردوں نے پھر سراٹھانے کی کوشش کی تو ان کا سر بری طرح کچل دیا جائے گا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں کہا ہے کہ اگر شام میں دہشت گردوں نے پھر سراٹھانے کی کوشش کی تو ان کا سر بری طرح کچل دیا جائے گا ۔
روس نے شام سے فوجی انخلا بھی شروع کردیا ہے اور روس کے صدر نے حمیمیم ایئر بیس کا دورہ بھی کیا۔
روسی صدر نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے شام میں دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس شام سے اپنی افواج کو نکال رہا ہے اگر دہشت گردوں نے پھر سراٹھانے کی کوشش کو تو ان کا سر کچل دیا جائےگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے