12 December 2017 - 11:03
News ID: 432217
فونت
حافظ سعید :
امیر جماعت الدعوۃ پاکستان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، وہ اس کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔
حافظ سعید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت الدعوۃ پاکستان حافظ سعید نے کہا ہے کہ تحفظ بیت المقدس کیلئے مسلم ممالک کو باہم متحد ہو کر پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی، ڈالر اور پاؤنڈ کی غلامی سے نکلے بغیر فلسطین و کشمیر کے مسائل حل نہیں ہوں گے، کشمیر، فلسطین و دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا پوری مسلم اُمہ پر فرض ہے، ملک بھر کی سیاسی و مذہبی قیادت کو فلسطینی و کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے۔

جامع مسجد القادسیہ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب سرطانی جرثومہ ہے جو فلسطین میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے نہتے مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر دنیا کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی، بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، وہ اس کے تحفظ سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل اور کشمیر میں بھارت نہتے مسلمانوں کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں لیکن نام نہاد بین الاقوامی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار نے پوری حریت قیادت کو نظربند کر رکھا ہے، انڈیا ایسی حرکتوں کے ذریعہ تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

حافظ سعید نے کہا کشمیری آج یک زبان ہوکر آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں، لیکن افسوس پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے ان کی مدد کیلئے وہ کردار ادا نہیں کیا جا رہا جو انہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اس کے بغیر یہ ملک نامکمل ہے، کشمیریوں کو غاصب بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ان کی مدد و حمایت جاری رکھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬