14 December 2017 - 19:40
News ID: 432243
فونت
عراق کے ایزدی آبادی والے علاقے سنجار میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے چار سو افراد کی لاشیں دفن ہیں۔
اجتماعی قبر

داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے چار سو افراد کی اجتماعی قبر دریافت

عراق کے ایزدی آبادی والے علاقے سنجار میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے چار سو افراد کی لاشیں دفن ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت صحت اور وزارت انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم علاقے میں بھیجی جا رہی ہے تاکہ لاشوں کا ڈی این اے کر کے ان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

عراقی سیکورٹی فورس نے اس سے پہلے بھی صوبہ نینوا سے داعش کی پسپائی کے بعد متعدد اجتما‏عی قبروں کا پتہ لگایا تھا۔

دہشت گرد گروہ داعش نے سن دو ہزار چودہ میں عراق کے بعض شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

امریکہ، سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں نے سنجار میں عام شہریوں کا قتل عام کرنے کے بعد پانچ ہزار خواتین کو، کنیزوں کے طور پر داعشی دہشت گردوں میں تقسیم کر دیا تھا جن میں سے تین ہزار کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬