18 December 2017 - 20:42
News ID: 432314
فونت
آیت‌ الله قاسم طائی :
سرزمین عراق کے مشھور عالم دین آیت‌الله قاسم طائی نے اردن، شام اور مصر سے کہا ہے کہ وہ ملین مارچ کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں ۔
 آیت‌ الله قاسم طائی

رسا نیوز ایجنسی کی  السومریه‌ نیوز  سے رپورٹ کے مطابق، آیت‌الله قاسم طائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قدس شریف کو اسرائیل کا داراحکومت قرار دینا بڑی خیانت ہے اور اسلام ممالک کو عراق کے اربعین حسینی مارچ سے آئیڈیا لیکر عراق تا قدس ملین مارچ کا اہتمام کرنا چاہی

انکا کہنا تھا کہ اگر شام، اردن اور مصر تعاون کرکے سرحدیں کھول دیں تو یہ کام ممکن ہوسکتا ہے۔

آیت الله طائی نے اسرائیل سے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بیداری اس سلسلے میں بہت اہم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی ہم آہنگی، آپس میں تجارت اور امریکی تسلط سے نکل جانا عالم اسلام کی سربلندی کے لیے لازم ہے۔

عراقی مرجع تقلید کا کہنا تھا کہ «اسرائیل» کا دنیا میں وجود ہی نہیں لہذا عوام کو بیدارکرنا چاہیے کہ اس لفظ کو ہی خانہ فراموشی کے سپرد کردینا چاہیے۔

آیت‌الله قاسم طائی نے ٹرمپ اور نام نہاد سعودی الاینس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی جدوجہد کی دامے،درمے اور سخنے تعاون تمام اسلامی ممالک پر فرض بنتا ہے۔

عراقی مرجع تقلید نے ایران، عراق، لبنان، شام اور فلسطین کے مقاومیتی گروہوں کو بھی مل کر جدوجہد کرنے کی تجویز دی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬