19 December 2017 - 17:36
News ID: 432322
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : امریکا کے منفی فیصلوں کو اتحاد و یکجہتی سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے، فلسطین اور کشمیر پر امریکا کا کردار اور مؤقف جانبدارانہ اور مشکوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا امریکا کے فیصلے کی مذمت کر رہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل کرنا چاہیے، فلسطین اور کشمیر پر امریکا خودساختہ پالیسی کے ذریعے دنیا پر اپنی تھانے داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ او آئی سی اجلاس میں بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی روشنی میں ترکی کی طرح تمام مسلم ممالک سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کریں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکا کے منفی فیصلوں کو اتحاد و یکجہتی سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کے عوام زندہ ہیں، ان کے دل فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بیت المقدس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک بیت المقدس اور فلسطین کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جہاد کا اعلان کرنے پر غور کریں، اسلامی ممالک عراق، شام، افغانستان، لیبیا، مصر، یمن میں دہشتگردی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ملوث ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬