21 December 2017 - 20:28
News ID: 432349
فونت
میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے خصوصی تفتیش کار کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لیے خصوصی تفتیش کار کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی خصوصی تفتیش کار یانگھی لی کو میانمار حکومت نے اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

خصوصی تفتیش کار کو آئندہ سال جنوری میں میانمار کا دورہ کرنا تھا جس میں انہیں ریاست راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ریاستی ظلم و بربریت کا جائزہ لینا اور حقائق کا پتہ لگانا تھا۔

یواین کمیشن نے بیان میں کہا ہے کہ میانمار حکومت یانگھی لی کو اپنے ملک میں کسی بھی طرح کی رسائی دینے اور تعاون کرنے یا سہولت فراہم کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہوگئی ہے۔

خصوصی تفتیش کار کا کہنا ہے کہ میانمار حکومت کا عدم تعاون کا رویہ اس طرف واضح اشارہ ہے کہ نہ صرف راخین میں بلکہ پورے ملک میں بہت ہی خوفناک صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ میانمار کی انتہا پسند فوج اور شدت پسند بدھ مت کے پیروکاروں کی جانب سے روہنگیائی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے نتیجے میں اب تک ہزاروں مسلمان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  جبکہ 6 لاکھ 70ہزار سے زائد روہنگیائی مسلمان اپنی جان بچا کر بنگلادیش کی سرحد پر انتہائی کسمپری کی زندگی گزار رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬