24 December 2017 - 18:06
News ID: 432391
فونت
امریکی فیڈرل اپیلٹ کورٹ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ۷ مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے حکم نامے کو ان کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دے دیا ہے۔
امریکی فیڈرل کورٹ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فیڈرل اپیلٹ کورٹ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ۷ مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے حکم نامے کو ان کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دے دیا ہے۔ 

اس ضمن میں امریکی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلہ منظر عام پر آنے تک سفری پابندیوں کا اطلاق قائم رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق شائع ہونے والے ۷۷صفحات پر مشتمل رولنگ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے حکم نامے کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے کہ شخص پر سفری پابندی سے اس ملک کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔

امریکی ریاست ہوائی نے زور دیا تھا کہ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں سے خاندان بچھڑ جائیں گے اور امریکی جامعات میں طالبعلموں کی تعداد بہت کم ہوجائےگی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے کو امریکی ریاست ہوائی کی انتظامیہ نے رواں سال ۹ مارچ کو ہونولولو کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ریاست کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندیوں سے متعلق نئے حکم نامے سے ریاست کی مسلم آبادی، سیاحت اور غیر ملکی طلبا کو نقصان پہنچے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬