24 December 2017 - 18:26
News ID: 432392
فونت
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ :
شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی اقتصادی پابندیوں کو شمالی کوریا کے خلاف اقدام جنگ قراردیا ہے۔
شمالی کوریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی اقتصادی پابندیوں کو شمالی کوریا کے خلاف اقدام جنگ قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا پر عائد نئی اقتصادی پابندیوں کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیاں اس کو اقتصادی بحران کا شکار کرنے کے لئے ہیں، امریکہ اپنی ایٹمی طاقت کے زور پرخوفزدہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہمارے ملک پرسخت سے سخت پابندیاں عائد کرنے کےلئے دباؤ بڑھارہا ہے۔

شمالی کوریا نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام شمالی کوریا کی خود مختاری کے خلاف اور جنگ کے اقدامات کے مترادف ہے۔

شمالی کوریا پر نئی پابندیاں اقوام متحدہ کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد عائد کی گئیں ہیں جس کا مسودہ امریکہ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جبکہ شمالی کوریا کو پہلے ہی امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬