رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پیروان ولایت نے افغانستان میں ہوئے دہشتگردانہ حملہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں پیروان ولایت کے سربراہ حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی نے حملہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دے کر ایسی مذموم حرکت انجام دینے والے افراد کو سامراج اور طاغوت کے گندی نالیوں کے کیڑے قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جہاں دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مختلف اسلامی مملکتوں میں اسلام کے نام پر مسلمانوں کا ہی خون بہانے والے افراد طاغوتی اور سامراجی نظام کو رنگ بخشنے والے ہیں کیونکہ انہوں نے قبلہ اول کی بازیابی کے لئے ہو رہی مزاحمت سے ہر وقت منھ چھپا لیا جو ان کا اسلام دشمن ہونے کا واضع ثبوت ہے۔
مولانا سبط شبیر قمی نے دہشتگردانہ حملہ میں شہید ہونے والے افراد کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کا خون ضرور رنگ لائے گا اور ان دہشتگردوں کا وجود مٹ جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/