صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس شہر میں حماس کے عزالدین قسام بریگیڈ کے ہیڈ ےکوارٹر البحریہ پر دو میزائل داغے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے اطلاع رسانی کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں کے حملے کا فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔
غاصب صیہونی حکومت مختلف قسم کے بے بنیاد دعووں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو بھاری توپ خانے اور ہوائی حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے جن میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2006 کے انتخابات میں حماس کی شاندار کامیابی کے بعد غزہ کا محاصرہ کیا اور ہر قسم کی اشیاء اور مصنوعات کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے