04 January 2018 - 15:30
News ID: 432527
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی قوم امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتی ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آج داتا دربار سے اسمبلی ہال تک ہونے والے تاجدار ختم نبوت مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔ 9 جنوری کا ملین مارچ ختم نبوت سے غداری کرنے والے حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

ملین مارچ میں تمام تنظیمات اہل سنت کے قائدین و کارکنان شریک ہوں گے۔ امریکہ پاکستان کو شام، عراق، لیبیا اور افغانستان سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔ ہمارے بزدل حکمران امریکہ کی غلامی چھوڑ دیں۔ ٹرمپ عالمی امن کا دشمن ہے۔ حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے غریب عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اجلاس میں مفتی محمد حبیب قادری، پیر معاذ المصطفے قادری، راؤ حسیب احمد، حاجی رانا شرافت علی قادری، مفتی مقیم خان، ارشد مصطفائی اور دوسرے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتی ہے۔ امریکہ کے پاکستان مخالف عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔ امریکہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار پاکستانی قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکی امداد نہ لینے کا دوٹوک اعلان کریں۔ عالمی برادری ٹرمپ کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔ امریکی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات منفی رویہ ہے۔ وائیٹ ہاؤس کی غلامی کی زنجیریں توڑنے کا وقت آ گیا ہے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ 9 جنوری کو عاشقان رسول کا سمندر لاہور کی سڑکوں پر نکلے گا۔ پیر سیال شریف کی کال پر ہزاروں مشائخ لاکھوں مریدوں سمیت لاہور کے ملین مارچ میں شریک ہوں گے۔ نااہل حکمران اہل حق کے اتحاد کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکتے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬